۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
جلال الدین رحمت

حوزہ/ سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر جلال الدین رحمت نے مکتب آل محمدؑ کے پرچار کیلئے اپنی حیات صرف کر دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے انڈونیشیا میں شیعیت کی بنیاد رکھنے والے اور انجمن اہلبیت علیہم السلام انڈونیشیا کے سربراہ ڈاکٹر جلال الدین رحمت کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر جلال الدین رحمت نے انڈونیشیا میں اسلامی معارف اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کی ترویج کی۔ وہ مختلف مذاہب کے درمیان اتحاد و وحدت کے قیام میں پیش پیش تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ان کے عقیدت مندوں اور بالخصوص ان کے وابستگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات بلند اور وابستگان کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .